ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آئی پی ایل میں نظر انداز کئے جانے سے جذباتی ہوئے عرفان پٹھان

آئی پی ایل میں نظر انداز کئے جانے سے جذباتی ہوئے عرفان پٹھان

Thu, 23 Feb 2017 12:25:28    S.O. News Service

بولے کبھی ہار نہیں مانی، واپسی کروں گا،مداحوں سے کی دعاکی درخواست
نئی دہلی،22فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا میں آل راؤنڈر کی حیثیت سے کھیلے عرفان پٹھان کو اچھے گھریلو سیزن کے باوجود آئی پی ایل میں کسی فرنچائزی نے نہیں خریدا۔عرفان نے اپنی بنیادی قیمت بھی تجربے کے حساب سے کم ہی رکھی تھی۔انہوں نے اپنی بنیادی قیمت 50لاکھ روپے رکھی تھی۔یہی نہیں نیلامی سے ٹھیک پہلے نارتھ زون کے خلاف مشتاق علی ٹرافی میں انہوں نے مہلک اسپیل بھی ڈالاجہاں انہوں نے 10رنز پر 3وکٹیں حاصل کیں جس میں شکھر دھون، یوراج سنگھ اور رشبھ پنت جیسے کھلاڑی شامل تھے لیکن آئی پی ایل نیلامی میں ملی مایوسی کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے فینس کے ساتھ ایک جذباتی ٹویٹ میں لکھاکہ2010میں میری پیٹھ میں 5فریکچرس کی سرجری ہوئی،فیزیو نے اس وقت کہا تھا کہ میں اب شاید کبھی بھی کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا اور مجھے اپنے خواب کو بھول جانا چاہئے۔اس وقت میرا ان سے جواب تھا کہ میں کسی بھی درد کو سہ سکتا ہوں لیکن کرکٹ نہیں کھیلنے کا درد مجھ سے برداشت نہیں ہوگا۔عرفان نے لکھاکہ میں نے اپنے کیریئر اور زندگی میں بہت سی مشکلات کاسامناکیاہے لیکن کبھی بھی ہار نہیں مانی،یہ میرا کردار ہے اور میں آگے بھی ایسا ہی رہوں گا،فی الحال میری زندگی میں یہ مشکل آئی ہے، اور آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ میں اس سے بھی نکل کر واپس آؤں گا،بس یہی بات آمداح کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا تھا جو اب بھی مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ عرفان گزشتہ سیزن پونے کے ساتھ تھے لیکن انہیں زیادہ تر ٹیم سے باہر ہی رکھا گیا۔اس سیزن کے لئے ایشانت شرما کے ساتھ ٹیم نے انہیں ریلیز کر دیا تھا اور دونوں ہی کھلاڑیوں کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ایشانت کے لئے جہاں یہ کہا گیا کہ ان کی بنیادی قیمت انتہائی زیادہ تھی تو وہیں عرفان سے کم تجربہ والے کھلاڑیوں پر بولی لگی اور بڑی بولی میں کھلاڑی بکے لیکن عرفان کو کسی نے نہیں خریدا۔گزشتہ سیزن میں عرفان نے 14میں سے 4میچ کھیلے، 11رن بنائے اور انہیں وکٹ کوئی نہیں ملا تھا۔


Share: